نماز — Page 44
بِسْمِ اللهِ الْغَفُورِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الْبَرِّ الْكَرِيمِ میں اللہ تعالیٰ کے نام کیسا تھ مدد چاہتا ہوں جو غفور و رحیم ہے۔میں اللہ کے نام کے ساتھ مدد چاہتا ہوں جو احسان کر نیوالا ہے۔يَا حَفِيظٌ يَا عَزِيزُ يَارَ فِيْقُ يَا وَلِيُّ اشْفِنِي اے حفاظت کر نیوالے۔اے غالب اے رفیق اے ولی تو مجھے شفاء دے۔ثبات قدم اور حمت بالخیر کی دعا رلنا أفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ۔اے ہمارے رب ہم پر صبر نازل فرما اور ہم کو مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دے عزیز واقارب کے حق میں دُعا رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ اے ہمارے رب! ہماری بیویوں کو اور ہماری اولا د کو ہمارے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا۔بنا۔اور ہمیں متقیوں کیلئے رہنما بنا۔گناہوں سے نجات کی دُعا ا۔سب سے عمدہ دعا یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی رضامندی اور گناہوں سے نجات حاصل ہو کیونکہ گناہوں ہی سے دل سخت ہو جاتا ہے اور انسان دنیا کا کیڑا بن جاتا ہے۔ہماری دعا یہ ہونی چاہئے کہ خدا تعالیٰ ہم سے گناہوں کو جو دل کو سخت کر دیتے ہیں دور کر دے اور (44)