نماز — Page 49
سيد الاستغفار سیدالاستغفار یہ ہے کہ تو کہے:۔اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ”اے اللہ تعالیٰ تو میرا رب العزت ہے نہیں کوئی معبود سوائے تیرے۔خَلَقْتَنِي وَأَنا عَبْدُكَ وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں تیرے عہد اور تیرے وعدہ پر ( قائم ) ہوں مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ جہاں تک مجھ سے ہو سکا۔میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس کام کی برائی سے جو میں نے کیا أبوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَى وَأَبُوءُ بِذَنْبِي میں تیرے حضور اقرار کرتا ہوں اس نعمت کا جو تو نے مجھ پر کی اور اقرار کرتا ہوں اپنے قصور کا فاليرين فإنه لا يغفر التكوب إلا أنت۔پس تو مجھے بخش دے کیونکہ نہیں بخش سکتا گناہوں کو ( کوئی بھی ) تیرے سوا۔“ سجدہ تلاوت کی دُعا قرآن شریف کی جن آیات میں سجدہ آتا ہے اُن کی تلاوت کے وقت یہ سجدہ کرنا چاہئے۔اس کے لئے وضو ضروری نہیں۔سجدہ میں تسبیحات مسنون کے علاوہ ان دعاؤں کا تکرار سے پڑھنا احادیث سے ثابت ہے:۔(۱) سَجَدَ وَجْهِيَ لِلَّذِي خَلَقَهُ وَشَقِّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ بِحَوْلِهِ وَقُوَّتِهِ۔( ترمذی) ترجمہ:۔میرا چہرہ سجدہ ریز ہے اُس ذات کے سامنے جس نے اسے پیدا کیا اور اپنی (49)