نماز

by Other Authors

Page 46 of 61

نماز — Page 46

کھانا کھانے کے بعد کی دُعا الْحَمْدُ للهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ۔سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کیلئے ہیں جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا اور بنایا ہمیں مسلمانوں میں۔دعوت کھانے کے بعد کی دُعا اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِيمَارَزَقْتَهُمْ اے اللہ تعالیٰ برکت دے ان کو اس میں جو تو نے انہیں رزق دیا۔گھر میں داخل ہونے کی دعا اللهم إلَى اسْتَلْكَ خَيْرَ الْمَوْجُ وَخَيْرَ الْمَخْرَج اے اللہ تعالیٰ میں تجھ سے بھلائی مانگتا ہوں گھر میں آنے کے وقت کی اور بھلائی گھر سے باہر نکلنے کے وقت کی۔بسْمِ اللهِ وَلَجْنَا وَعَلَى اللهِ رَبَّنَا توكلنا اللہ تعالیٰ کے نام سے داخل ہوئے ہم اور اپنے رب العزت پر بھروسہ کیا ہم نے۔گھر سے باہر جانے کی دُعا بِسْمِ اللهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللهِ اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ باہر جاتا ہوں۔اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتا ہوں۔لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ اللہ تعالیٰ کی توفیق کے بغیر گناہ سے بچنے کی اور نیکی کر نیکی طاقت نہیں ہے۔(46)