نماز

by Other Authors

Page 35 of 61

نماز — Page 35

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ط اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بے حد کرم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ا يَأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ اے لوگو! اپنے اس پر وردگار کا تقویٰ اختیار کرو جس نے تمہیں ایک ہی جان سے پیدا کیا وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَا اور اس سے اسکا جوڑا پیدا کیا اور ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں (دنیا میں ) پھیلائے وَاتَّقُواللهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَنَ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو کہ اسی کے ذریعہ تم آپس میں سوال کرتے ہو اور رشتہ داریوں کے متعلق۔إِنَّ اللهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًاه یقینا اللہ تم پر نگران ہے۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا اے ایماندارو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور سچی اور سیدھی بات کہو۔يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وہ تمہارے اعمال کی اصلاح کرے گا اور تمہارے گناہوں کی مغفرت فرمائے گا، وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُوْلَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا اور جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی وہ بہت بڑی کامیابی پا گیا۔- يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ اے ایماندارو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور ہر ایک جان غور کرے (35)