نماز — Page iii
پیش لفظ اس سے قبل بھی نظارت نشر و اشاعت کی جانب سے اسلامی نماز مع ترجمہ اردو، ہندی، انگریزی اور ھندوستان کی مختلف زبانوں میں شائع کی جاتی رہی ہے۔زیر نظر کتابچہ جو اسلامی نماز کا اردو ترجمہ ہے، اس میں نماز کے علاوہ بعض مسنون دُعائیں ، خطبہ نکاح اور نماز جنازہ وغیرہ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے تا کہ ہر شخص اس سے فائدہ اُٹھا کر اپنی بنیادی ضرورتوں کو پورا کر سکے۔اللہ کرے کہ یہ کتا بچہ بہتوں کے لئے مفید ہو۔آمین! ناظر نشر و اشاعت، قادیان