نماز — Page 4
اگر کاشتکار کے پاس زمین اجارہ کے طور پر ہو تو زکوۃ کی ادائیگی اسکے ذمہ ہوگی۔اگر بٹائی پر ہو تو زکوۃ مشترکہ طور پر واجب ہوگی۔حج حج عمر میں ایک دفعہ فرض ہے ہر اُس شخص پر جو : ا۔تندرست ہو۔۲۔اخراجات سفر برداشت کر سکتا ہو۔۳۔سواری میسر ہو۔۴۔راستہ میں امن ہو۔اگر کوئی خود حج نہ کر سکتا ہو تو دوسرا شخص اسکی طرف سے حج بدل کر سکتا ہے۔حج مقررہ ایام میں ہوتا ہے اور عمرہ سال کے دوران کسی وقت بھی کیا جاسکتا ہے۔وفات یافتہ یا معذور کی جانب سے بھی حج کرایا جا سکتا ہے البتہ دوسرے کی طرف سے حج وہی کر سکتا ہے جس نے اپنا حج پہلے کر لیا ہو۔کیا شے ہے؟ ” کیا شے ہے؟ جب تک دل فروتنی کا سجدہ نہ کرے صرف ظاہری سجدوں پرامید رکھنا طمع خام ہے۔جیسا کہ قربانیوں کا خون اور گوشت خدا تک نہیں پہنچتا، صرف تقویٰ پہنچتا ہے ایسا ہی جسمانی رکوع وسجود بھی بیچ ہے جب تک دل کارکوع و سجود و قیام نہ ہو۔دل کا قیام یہ ہے کہ اس کے حکموں پر قائم ہو اور رکوع یہ کہ اس کی طرف جھکے اور سجود یہ کہ اس کے لئے اپنے وجود سے دستبردار ہو۔“ شہادت القرآن صفحه : ۰۲ اروحانی خزائن جلد ۶ صفحه : ۳۸۹) (4)