نماز عبادت کا مغز ہے — Page 187
187 اسی مطلب کو سمجھ کر نماز پڑھو۔طرح طرح کے حرف رٹ لینے سے کچھ فائدہ نہیں یہ یقیناً سمجھو کہ آدمی میں سچی توحید آہی نہیں سکتی ، جب تک وہ نماز کو طوطے کی طرح پڑھتا ہے۔رُوح پر وہ اثر نہیں پڑتا اور ٹھوکر نہیں لگتی جو اس کو کمال کے درجہ تک پہنچاتی ہے۔عقیدہ بھی یہی رکھو کہ خدا تعالیٰ کا کوئی ثانی اور بد نہیں ہے اور اپنے عمل سے بھی یہی ثابت کر کے دکھاؤ۔نماز اور دُعا کا حق ( ملفوظات جلد دوم ،ص 191-192) یہ مت خیال کرو کہ جو نماز کا حق تھا ہم نے ادا کرلیا یا دُعا کا جو حق تھا وہ ہم نے پورا کیا۔ہرگز نہیں۔دُعا اور نماز کے حق کا ادا کرنا چھوٹی بات نہیں یہ تو ایک موت اپنے اوپر وارد کرنی ہے۔نماز اس بات کا نام ہے کہ جب انسان اسے ادا کرتا ہو۔تو یہ محسوس کرے کہ اس جہان سے دوسرے جہان میں پہنچ گیا ہوں۔بہت سے لوگ ہیں کہ اللہ تعالی پر الزام لگاتے ہیں اور اپنے آپ کو بری خیال کر کے کہتے ہیں کہ ہم نے تو نماز بھی پڑھی اور دُعا بھی کی ہے مگر قبول نہیں ہوتی۔یہ ان لوگوں کا اپنا قصور ہوتا ہے۔نماز اور دُعائیں جب تک