نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 159 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 159

159 ہے اور پھر چھوڑنے کو جی نہیں چاہتا۔خلوت میں عبادت اور دُعا کا لطف ( ملفوظات جلد سوم ،ص216) آجکل سخت گرمی پڑنے اور برسات نہ ہونے کا ذکر تھا۔فرمایا: ایسے موقعہ پر نماز استسقاء کا پڑھنا سنت ہے میں جماعت کے ساتھ بھی سنت ادا کروں گا مگر میرا ارادہ ہے کہ باہر جا کر علیحدگی میں نماز پڑھوں اور دُعا کروں۔خلوت میں اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی کرنے اور دُعا مانگنے کا جو لطف ہے وہ لوگوں میں بیٹھ کر نہیں ہے اور بھی دُعاؤں کا ذخیرہ ہے۔اسی مطلب کے واسطے میں نے باغ میں ایک چھوٹی سی مسجد بنائی ہے جس کو مسجد البیت کہنا چاہیے۔جب خوفِ الہی اور محبت غالب آتی ہے تو باقی تمام خوف اور محبتیں زائل ہو جاتی ہیں۔ایسی دُعا کے واسطے علیحدگی بھی ضروری ہے۔اسی پورے تعلق کے ساتھ انوار ظاہر ہوتے ہیں اور ہر ایک تعلق ایک ستر کو چاہتا ہے۔( ملفوظات جلد چہارم ص 321 تا 322)