نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 158 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 158

158 کو کافر بنادیتی ہے۔یعنی دونوں میں ایک امتیاز پیدا کر دیتی ہے اور دل کو کھولتی، سینہ میں ایک انشراح پیدا کرتی ہے، اس لیے سورۃ فاتحہ کو بہت پڑھنا چاہیے اور اس دُعا پر خوب غور کرنا ضروری ہے۔انسان کو واجب ہے کہ وہ ایک سائل کامل اور محتاج مطلق کی صورت بنادے اور جیسے ایک فقیر اور سائل نہایت عاجزی سے کبھی اپنی شکل سے اور کبھی آواز سے دوسرے کو رحم دلاتا ہے۔اسی طرح سے چاہیے کہ پوری تضرع اور اجتہال کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور عرض حال کرے۔پس جب تک نماز میں تضرع سے کام نہ لے اور دُعا کے لیے نماز کو ذریعہ قرار نہ دے۔۔۔نماز میں لذت کہاں؟ رقت کی لذت ( ملفوظات جلد اوّل، ص402) طاعون کے متعلق باتیں ہوتی رہیں۔ایک عرب صاحب نووارد تھے۔انھوں نے قرآن شریف سُنایا اس کی لذت اور رقت کے متعلق باتیں ہوتی رہیں۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ دنیا میں ہزاروں لذتیں ہیں۔مگر رقت جیسی کوئی بھی لذت نہیں۔یہی ہے جس سے نماز اور عبادت کا مزا آتا