نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 144 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 144

144 نماز میں بے حضوری کا علاج سوال: ایک شخص نے سوال کیا کہ جب میں نماز میں کھڑا ہوتا ہوں تو مجھے حضورِ قلب حاصل نہیں ہوتا۔کیا اس صورت میں میری نماز ہوتی ہے یا نہیں؟ فرمایا: انسان کی کوشش سے جو حضور قلب حاصل ہوسکتا ہے وہ یہی ہے کہ مسلمان وضو کرتا ہے۔اپنے آپ کو کشاں کشاں مسجد تک لے جاتا ہے۔نماز میں کھڑا ہوتا ہے اور نماز پڑھتا ہے۔یہاں تک انسان کی کوشش ہے اس کے بعد حضور قلب کا عطا کرنا خدا تعالیٰ کا کام ہے۔انسان اپنا کام کرتا ہے۔خدا تعالی بھی ایک وقت پر اپنی عطا نازل کرتا ہے۔نماز میں بےحضوری کا علاج بھی نماز ہی ہے۔نماز پڑھتے جاؤ۔اس سے سب دروازے رحمت کے کھل جاویں گے۔( ملفوظات جلد پنجم ،ص 66) نماز میں حضور اور لذت پیدا کرنے کا طریق میں دیکھتا ہوں کہ آجکل لوگ جسطرح نماز پڑھتے ہیں وہ محض ٹکریں مارنا ہے۔اُن کی نماز میں اس قدر بھی رقت اور لذت نہیں ہوتی جس قدر نماز کے بعد ہاتھ اُٹھا کر دعا میں ظاہر کرتے ہیں۔کاش یہ لوگ اپنی دُعائیں نماز میں ہی کرتے۔