نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 6 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 6

6 عرض حال حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: اس میں کچھ شک نہیں کہ خدا تعالیٰ کی راہ بہت دشوار گزار ہے اور یہ بالکل سچ ہے کہ جب تک انسان خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی کھال اپنے ہاتھ سے نہ اُتارے تب تک وہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں مقبول نہیں ہوتا“۔( ملفوظات جلد 7 ، ص 29) حضرت خلیفه لمسیح الثانی نے پابندی نماز کے بارے میں خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: " تم شجرہ طیبہ بنو ! تم وہ درخت بنو جو نہ صرف خوش شکل ہو بلکہ خوشبودار بھی ہو۔۔۔۔پس چاہئے کہ تمہاری نمازیں ایسی خوشبودار ہوں، صدقہ و خیرات ایسا خوشبودار ہو کہ خود بخود دوسرے لوگ متاثر ہوتے چلے جائیں۔جب تمہارے اندر یہ خوشبو پیدا ہو جائے گی تو نتیجہ یہ ہوگا کہ لوگ بھاگ بھاگ کر تمہاری طرف آئیں گے اور تم لوگوں کو احمدیت کی طرف کھینچنے کا ذریعہ بن جاؤ گی۔(الازهار لِذَوَاتِ الخمار حصّہ اوّل، ص 359)