نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 69 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 69

69 نہیں وہ بھی گئے گزرے ہیں۔اُن کا کیا دین اور کیا ایمان ہے۔وہ کس اُمید پر اپنے اوقات ضائع کرتے ہیں۔( ملفوظات جلد سوم ، ص189، 190) نماز پروردگار تک لے جانے والی سواری ہے (ترجمه از مرتب) نماز ایک ایسی سواری ہے جو بندے کو پروردگار عالم تک پہنچاتی ہے۔اس کے ذریعہ انسان ایسے مقام تک پہنچ جاتے ہیں جہاں گھوڑوں کی پیٹھوں پر بیٹھ کر نہ پہنچ سکتا اور نماز کا شکار (ثمرات) تیروں سے حاصل نہیں کیا جاسکتا۔اسکا راز قلموں سے ظاہر نہیں ہوسکتا ہے۔اور جس شخص نے اس طریق کو لازم پکڑا اس نے حق اور حقیقت کو پا لیا اور اس محبوب تک پہنچ گیا جو غیب کے پردوں میں ہے اور شک و شبہ سے نجات حاصل کرلی۔پس تو دیکھے گا کہ اس کے دن روشن ہیں اور اُس کی باتیں موتیوں کی مانند ہیں اور اس کا چہرہ چودھویں کا چاند ہے اسکا مقام صدرنشینی ہے۔جو شخص نماز میں اللہ تعالیٰ کے لیے عاجزی سے جھکتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیے بادشاہوں کو جھکا دیتا ہے اور اس مملوک بندہ کو مالک بنادیتا ( اعجاز اسیح ، ص 163-164، حاشیہ تفسیر سورة البقرة ،ص50) ہے۔