نماز عبادت کا مغز ہے — Page 250
250 ہے کہ قضاء عمری والے دن ادا کرلوں گا تو وہ گنہگار ہے۔اور جو شخص نادم ہو کر تو یہ کرتا ہے اور اس نیت سے پڑھتا ہے کہ آئندہ نماز ترک نہ کروں گا تو اس کے لیے حرج نہیں ہم اس معاملہ میں حضرت علیؓ ہی کا جواب دیتے ہیں۔رفع یدین رفع یدین کے متعلق فرمایا کہ: اس میں چنداں حرج نہیں معلوم ہوتا، خواہ کوئی کرے یا نہ کرے۔احادیث میں بھی اس کا ذکر دونوں طرح پر ہے اور وہابیوں اور سنیوں کے طریق عمل سے بھی یہی نتیجہ نکلتا ہے کیونکہ ایک تو رفع یدین کرتے ہیں اور ایک نہیں کرتے۔معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ اللہ نے کسی وقت رفع یدین کیا اور بعد ازاں ترک کر دیا۔ا ( الحکم سے اگر ندامت کے طور پر تدارک مافات کرتا ہے تو پڑھنے دو۔کیوں منع کرتے ہو۔آخر دُعا ہی کرتا ہے۔ہاں اس میں پست ہمتی ضرور ہے۔پھر دیکھو منع کرنے سے کہیں تم بھی اس آیت کے نیچے نہ آجاؤ ( ملفوظات جلد سوم ص 264 و حاشیہ 264)