نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 251 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 251

251 فرمایا کہ: اکیلا ایک وتر کہیں سے ثابت نہیں ہوتا۔وتر ہمیشہ تین ہی پڑھنے چاہئیں۔خواہ تینوں اکھٹے ہی پڑھ لیں۔خواہ دورکعت پڑھ کر سلام پھیر لیں پھر ایک رکعت الگ پڑھی جاوے۔نماز کے بارے میں چند فقہی مسائل۔i ( ملفوظات جلد سوم ص 193) سفر گورداسپور میں نماز کے متعلق ذیل کے مسائل میری موجودگی میں حل ہوئے (ڈائری نویس) ایک مقام پر دو جماعتیں نہ ہونی چاہئیں۔ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حضرت اقدس ابھی وضو فرمارہے تھے اور مولانا محمد احسن صاحب بوجہ علالت طبع نماز کیلئے کھڑے ہو گئے۔ان کا خیال تھا کہ میں معذور ہوں الگ پڑھ لوں، مگر چند ایک احباب اُن کے پیچھے مقتدی بن گئے اور جماعت ہوگئی۔جب حضرت اقدس کو علم ہوا کہ ایک دفعہ جماعت ہو چکی ہے اور اب دوسری ہونے والی ہے تو آپ نے فرمایا کہ : ایک مقام پر دو جماعتیں ہرگز نہیں ہونی چاہئیں" ii۔ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حضور اقدس اپنی کوٹھڑی میں