نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 99 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 99

99 اقامت صلوۃ سے اگلا درجہ متقی کی دوسری صفت یہ ہے کہ یقیمون الصلوۃ یعنی وہ نماز کو کھڑی کرتے ہیں۔متقی سے جیسا ہوسکتا ہے نماز کھڑی کرتا ہے۔یعنی کبھی اسکی نماز گر پڑتی ہے پھر اسے کھڑا کرتا ہے یعنی منتقلی خدا تعالیٰ سے ڈرا کرتا ہے اور وہ نماز کو قائم کرتا ہے۔اس حالت میں مختلف قسم کے وساوس اور خطرات بھی ہوتے ہیں جو پیدا ہوکر اس کے حضور میں حارج ہوتے ہیں اور نماز کو گرا دیتے ہیں۔لیکن یہ نفس کی اس کشاکش میں بھی نماز کو کھڑا کرتا ہے۔کبھی نماز کرتی ہے مگر یہ پھر اسے کھڑا کرتا اور یہی حالت اسکی رہتی ہے کہ وہ تکلف اور کوشش سے بار بار اپنی نماز کو کھڑا کرتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے اس کلام کے ذریعہ ہدایت عطا کرتا ہے۔اسکی ہدایت کیا ہوتی ہے؟ اس وقت بجائے يقيمون الصلوة کے ان کی یہ حالت ہو جاتی ہے کہ وہ ں کشمکش اور وساوس کی زندگی سے نکل جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اس غیب کے ذریعہ انھیں وہ مقام عطا کرتا ہے جس کی نسبت فرمایا ہے کہ بعض آدمی ایسے کامل ہو جاتے ہیں کہ نماز ان کیلئے بمنزلہ غذا ہو جاتی ہے اور نماز میں ان کو وہ لذت اور ذوق عطا اس