نماز عبادت کا مغز ہے — Page 76
76 مانی جائے۔سو یہ چاروں قسم کے کمال جو ہم پانچ وقت خدا تعالیٰ سے نماز میں مانگتے ہیں۔یہ دوسرے لفظوں میں ہم خدا تعالیٰ سے آسمانی نشان طلب کرتے ہیں اور جس میں یہ طلب نہیں اس میں ایمان بھی نہیں۔ہماری نماز کی حقیقت یہی طلب ہے جو ہم چار رنگوں میں پنجوقت خدا تعالی سے چار نشان مانگتے ہیں اور اسطرح پر زمین پر خدا تعالیٰ کی تقدیس چاہتے ہیں تا ہماری زندگی انکار اور شک اور غفلت کی زندگی ہو کر زمین کو پلید نہ کرے اور ہر ایک شخص خدا تعالیٰ کی تقدیس تبھی کر سکتا ہے کہ جب وہ یہ چاروں قسم کے نشان خدا تعالیٰ سے مانگتا رہے۔حضرت مسیح نے بھی مختصر لفظوں میں یہی سکھایا تھا۔دیکھومتی باب 8 آیت 9 " پس تم اسی طرح دُعا مانگو کہ اے ہمارے باپ جو آسمان پر ہے۔تیرے نام کی تقدیس ہو“۔تریاق القلوب ، روحانی خزائن جلد 15 ، ص 515 تا 516) نفلی نمازیں اور خدا تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق انسان کو صرف پنجگانہ نماز اور روزوں وغیرہ احکام کی ظاہری بجا آوری پر ہی ناز نہیں کرنا چاہیے کہ نماز پڑھنی تھی پڑھ