نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 77 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 77

77 ہے لی۔روزے رکھنے تھے رکھ لیے، زکوۃ دینی تھی دے دی وغیرہ نوافل ہمیشہ نیک اعمال کے متمم و مکمل ہوتے ہیں۔اور یہی ترقیات کا موجب ہوتا ہے۔مومن کی تعریف یہ ہے کہ خیرات و صدقہ وغیرہ جو خدا نے اس پر فرض * ٹھہرایا بجالا وے اور ہر ایک کار خیر کے کرنے میں اس کو ذاتی محبت ہو اور کسی تصنع و نمائش و ریا کو اسمیں دخل نہ ہو۔یہ حالت مومن کی اس کے بچے اخلاص اور تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔اور ایک سچا اور مضبوط رشتہ اسکا اللہ تعالیٰ کے ساتھ پیدا کر دیتی ہے۔اسوقت اللہ تعالیٰ اس کی زبان ہو جاتا ہے جس سے وہ بولتا ہے اور اس کے کان ہوجاتا ہے۔جن سے وہ سنتا ہے اور اس کے ہاتھ ہو جاتا ہے جس سے وہ کام کرتا ہے۔( ملفوظات جلد سوم ،ص343) * البدر میں یوں لکھا ہے کہ : ” مومن کی تعریف یہ ہے کہ خیرات اور صدقہ وغیرہ جو کہ خدا نے اس پر فرض تو نہیں کیسے مگر وہ اپنی ذاتی محبت سے ان کو بجا لاتا ہے اسوقت اس کا ایک خاص تعلق خدا سے ہوتا ہے" نوافل کی حقیقت حدیث میں آیا ہے کہ مومن نوافل کے ساتھ خدا تعالیٰ کا۔