نماز عبادت کا مغز ہے — Page 74
74 خدائے پاک کو پانے کا طریق موت کو یاد رکھو کہ وہ تمہارے نزدیک آتی جاتی ہے اور تم اس سے بے خبر ہو۔کوشش کرو کہ پاک ہو جاؤ کہ انسان پاک کو جب پاتا ہے کہ خود پاک ہو جاوے مگر تم اس نعمت کو کیونکر پاسکو۔اس کا جواب خود خدا نے دیا ہے جہاں قرآن میں فرماتا ہے۔وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلواة یعنی نماز اور صبر کے ساتھ خدا سے مدد چاہو۔نماز کیا چیز ہے۔وہ دعا ہے جو تسبیح، حمید، تقدیس اور استغفار اور درود کے ساتھ تضرع سے مانگی جاتی ہے۔سو جب تم نماز پڑھو تو بے خبر لوگوں کی طرح اپنی دُعاؤں میں صرف عربی الفاظ کے پابند نہ رہو۔کیونکہ ان کی نماز اور انکا استغفار سب رسمیں ہیں جن کے ساتھ کوئی حقیقت نہیں لیکن تم جب نماز پڑھو تو بجز قرآن کے جو خدا کا کلام ہے اور بجز بعض ادعیہ ماثورہ کے کہ وہ رسُول کا کلام ہے، باقی اپنی تمام عام دُعاؤں میں اپنی زبان میں ہی الفاظ متضر عانہ ادا کر لیا کرو تا کہ تمہارے دلوں پر اس بجز و نیاز کا کچھ اثر ہو۔کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد 19 ص 68)