نماز عبادت کا مغز ہے — Page 50
50 کی شراب کا نام ہے۔محم جو رات کی شراب کا نام ہے اسلام نے ظہور فرما کر یہ تبدیلی کی۔جو ان پانچ وقتوں کے شرابوں کی جگہ پانچ نمازیں مقرر کردیں اور ہر یک بدی کی جگہ نیکی رکھ دی۔اور مخلوق پرستی کی جگہ خدا تعالیٰ کا نام سکھا دیا۔اس پاک تبدیلی سے انکار کرنا کسی سخت بد ذات کا کام ہے نہ کسی سعید انسان کا کیا کوئی مذہب ایسی بزرگ تبدیلی کا نمونہ پیش کرسکتا ہے۔ہرگز نہیں۔( نور الفرقان، روحانی خزائن جلد 9 حاشیہ ،ص352) ا خدا نے اپنے قانون قدرت میں مصائب کو پانچ قسم پر منظم کیا ہے یعنی آثار مصیبت کے جو خوف دلاتے ہیں اور پھر مصیبت کے اندر قدم رکھنا اور پھر ایسی حالت جب نومیدی۔۔۔پیدا ہوتی ہے۔اور پھر زمانہ تاریک مصیبت کا اور پھر صبیح رحمت الہی کی۔یہ پانچ وقت ہیں جن کا نمونہ پانچ نمازیں ہیں۔( براہینِ احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد 21، ص422) پنجگانہ نمازوں کی حکمت پنجگانہ نمازیں کیا چیز ہیں۔وہ تمہارے مختلف حالات کا فوٹو ہیں۔تمہاری زندگی کے لازم حال پانچ تغیر ہیں جو بلا کے