نماز عبادت کا مغز ہے — Page 51
51 وقت تم پر وارد ہوتے ہیں اور تمہاری فطرت کے لیے ان کا وارد ا، ہونا ضروری ہے۔ا پہلے جبکہ تم مطلع کیے جاتے ہو کہ تم پر ایک بلا آنے والی ہے مثلاً جیسے تمہارے نام عدالت سے ایک وارنٹ جاری ہوا یہ پہلی حالت ہے جس نے تمہاری تسلی اور خوشحالی میں خلل ڈالا۔سو یہ حالت زوال کے وقت سے مشابہ ہے۔کیونکہ اس سے تمہاری خوشحالی میں زوال آنا شروع ہوا اسکے مقابل پر نماز ظہر متعین ہوئی۔جسکا وقت زوال آفتاب سے شروع ہوتا ہے۔دوسرا تغیر اسوقت تم پر آتا ہے جبکہ تم بلا کے محل سے بہت نزدیک کیے جاتے ہو۔مثلاً جبکہ تم بذریعہ وارنٹ گرفتار ہوکر حاکم کے سامنے پیش ہوتے ہو۔یہ وہ وقت ہے کہ جب تمہارا خوف سے خون خشک ہوجاتا ہے اور تسلی کا نور تم سے رُخصت ہونے کو ہوتا ہے۔سو یہ حالت تمہاری اسوقت سے مشابہ ہے جبکہ آفتاب سے نور کم ہو جاتا ہے اور نظر اس پر جم سکتی ہے اور صریح نظر آتا ہے کہ اب اسکا غروب نزدیک ہے۔اس روحانی حالت کے مقابل پر نماز عصر مقرر ہوئی۔تیسرا تغیر تم پر اسوقت آتا ہے جو اس کما سے رہائی پانے کی بکلی اُمید منقطع ہو جاتی ہے۔مثلاً جیسے تمہارے نام فرد قرارداد