نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 48 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 48

48 گویا عصر کا وقت ہے کیونکہ عصر کی نماز کا وہ وقت ہے جب سورج کی روشنی بہت ہی کم ہو جاوے۔یہ عصر کا وقت اس پر دلالت کرتا ہے کیونکہ اس کی عزت و توقیر بہت گھٹ گئی اور اب وہ مجرم قرار پا گیا اس کے بعد مغرب کا وقت آتا ہے یہ وہ وقت ہے جب آفتاب غروب ہوجاتا ہے اور یہ اسوقت سے مشابہ ہے جب حاکم نے اپنا آخری حکم اس کے لیے سُنا دیا اور عشاء کا وقت اس سے مشابہ ہے جب وہ جیل چلا جاوے۔اور پھر فجر کا وقت ہے جب اس کی رہائی ہو جاوے ان حالات کے ماتحت ایسے انسان کا درد و سوزش ہر آن بڑھتی جاوے گی۔یہاں تک کہ آخر اس کی سوزش و اضطراب اس کے لیے وہ وقت لے آوے کہ وہ نجات پا جاوے۔اور یہ جو میں نے بیان کیا ہے قیام، رکوع اور سجود کے متعلق اسمیں انسانی تضرع کی ہیئت کا نقشہ دکھایا گیا ہے۔پہلے قیام کرتا ہے جب اس پر ترقی کرتا ہے تو رکوع کرتا ہے اور جب بالکل فنا ہو جاتا ہے تو پھر سجدہ میں گر پڑتا ہے۔میں جو کچھ کہتا ہوں صرف تقلید اور رسم کے طور پر نہیں کہتا بلکہ اپنے تجربہ سے کہتا ہوں۔بلکہ ہر کوئی اس کو اسطرح پر پڑھ کر اور آزما کر دیکھ لے