نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 47 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 47

47 باب ۷ اوقات نماز اور ان کی حکمت اوقات نماز کے لیے لکھا ہے کہ وہ زوال کے وقت سے شروع ہوتی ہے۔یہ اس امر کیطرف اشارہ ہے کہ جب انسان غنی ہوتا ہے تو وہ طافی ہو جاتا ہے اور حدود اللہ سے نکل جاتا ہے لیکن جب اسکو کوئی دکھ اور درد پہنچے تو پھر یہ فطرتا دوسرے کی مدد چاہتا ہے اور اسکی طرف متوجہ ہوتا ہے۔پس جب اس پر ابتداء مصیبت ہو تو اسی وقت سے گویا نماز شروع ہو جاتی ہے۔مثلاً ایک شخص پر غیر متوقع گورنمنٹ کیطرف سے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گیا کہ فلاں امر کے متعلق تم اپنا جواب دو۔یہ پہلا مرحلہ ہے۔جو مصیبت کا آغاز ہوا اور اس کے امن و سکون میں زوال شروع ہو گیا۔یہ وقت ظہر کی نماز کے مشابہ ہے۔پھر بعد اس کے جب وہ عدالت میں حاضر ہوا اور بیانات ہونے کے بعد اس پر فرد قرارداد مجرم لگ گئی اور شہادت گزر گئی تو اس کی مصیبت اور کرب پہلے سے زیادہ بڑھ گیا۔یہ