نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 39 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 39

39 کو فرض جان کر ہم نے جتلا دیا ہے۔سچا ایمان ( ملفوظات جلد سوم ، ص 591 تا 592) انسان کی خدا ترسی کا اندازہ کرنے کے لیے اُس کے التزام نماز کو دیکھنا کافی ہے کہ کس قدر ہے اور مجھے یقین ہے کہ جو شخص پورے پورے اہتمام سے نماز ادا کرتا ہے اور خوف اور بیماری اور فتنہ کی حالتیں اسکو نماز سے روک نہیں سکتیں وہ بیشک خدائے تعالیٰ پر ایک سچا ایمان رکھتا ہے مگر یہ ایمان غریبوں کو دیا گیا۔دولتمند اس نعمت کو پانے والے بہت ہی تھوڑے ہیں۔(ازالہ اوہام حصّہ دوم ،روحانی خزائن جلد ۳،ص540 ) نمازوں کو باقاعدہ التزام سے پڑھو نمازوں کو با قاعدہ التزام سے پڑھو۔بعض لوگ صرف ایک ہی وقت کی نماز پڑھ لیتے ہیں۔وہ یاد رکھیں کہ نمازیں معاف نہیں ہوتیں۔یہاں تک کہ پیغمبروں تک کو معاف نہیں ہوئیں۔ایک حدیث میں آیا کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک