نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 40 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 40

40 نئی جماعت آئی۔انھوں نے نماز کی معافی چاہی۔آپ نے فرمایا کہ جس مذہب میں عمل نہیں وہ مذہب کچھ نہیں، اس لیے اس بات کو خوب یاد رکھو اور اللہ تعالیٰ کے احکام کے مطابق اپنے عمل کرو۔( ملفوظات جلد اوّل ، ص 172) نماز کے لیے طبعی جوش اور ذاتی محبت نماز کے متعلق جس زاید ہدایت کا وعدہ ہے وہ یہی ہے کہ اسقدر طبعی جوش اور ذاتی محبت اور خشوع اور کامل حضور میتر آجائے کہ انسان کی آنکھ اپنے محبوب حقیقی کے دیکھنے کے لیے کھل جائے اور ایک خارق عادت کیفیت مشاہدہ جمال باری کی میسر آجائے جو لذات روحانیہ سے سراسر معمور ہو اور دنیوی رذایل اور انواع و اقسام کے معاصی قولی اور فعلی اور بصری اور سماعی سے دل کو متنفر کر دے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ الْحَسَنتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّات یا بندی نماز (حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ ، ص 139) دنیا اور اس کے اغراض و مقاصد کو بالکل الگ