نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 2 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 2

2 حدیث مبارکہ حضرت جریر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم آنحضرت نے کی مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے تو آپ ﷺ نے چودھویں رات کے چاند کی طرف دیکھا اور فرمایا تم اپنے رب کو اسی طرح دیکھو گے جیسے اب تم چاند کو دیکھ رہے ہو اور تمہیں اس بارہ میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں لہذا تم صبح اور عصر کی نماز میں کوتاہی نہ کرو۔(یعنی اگر تم اپنے رب کا دیدار بغیر کسی روک ٹوک کے کرنا چاہتے ہو تو صبح اور عصر کی نماز میں سستی ہرگز نہ کرو۔) صحیح مسلم کتاب الصلوة !