نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 266 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 266

266 بہترین دعا بہترین دعا وہ ہوتی ہے جو جامع ہو تمام خیروں کی اور مانع ہو تمام مضرات کی اس لیے انعَمتَ عَلَيْهِمْ کی دُعا میں آدم صلى الله سے لیکر آنحضرت ﷺ تک کے کل منعم علیھم لوگوں کے انعامات کے حصول کی دُعا ہے۔اور غَيْرِ المَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّين میں ہر قسم کی مضرتوں سے بچنے کی دُعا ہے۔چونکہ مغضوب سے مراد یہود اور ضالین سے مُراد نصاری بالا تفاق ہیں تو اس دُعا کی تعلیم کا منشا صاف ہے کہ یہود نے جیسے بے جا عداوت کی تھی۔مسیح موعود کے زمانہ میں مولوی لوگ بھی ویسا ہی کریں گے۔اور حدیثیں اس کی تائید کرتی ہیں یہاں تک کہ وہ یہودیوں کے قدم بقدم چلیں گے۔مساجد کی اصل زینت دہلی کی جامع مسجد کو دیکھ کر فرمایا کہ: ( ملفوظات جلد سوم ص 309) مسجدوں کی اصل زینت عمارتوں کے ساتھ نہیں ہے بلکہ ان نمازیوں کے ساتھ ہے جو اخلاص کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں۔ورنہ یہ سب مساجد ویران پڑی ہوئی ہیں۔رسول کریم