نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 265 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 265

265 صلى الله دو صورتیں جائز ہیں جو سوال میں بیان کی گئی ہیں آنحضرت مے نے ہر دو طرح پڑھی ہیں لیکن اکثر عمل آنحضرت ﷺ کا اس پر تھا کہ آپ پچھلی رات کو گھر میں اکیلے یہ نماز پڑھتے تھے امام الصلوۃ کے لیے ہدایت ( ملفوظات جلد پنجم ، ص 369) کسی شخص نے ذکر کیا کہ فلاں دوست نماز پڑھانے کے وقت بہت لمبی سورتیں پڑھتے ہیں۔فرمایا: امام کو چاہیے کہ نماز میں ضعفاء کی رعایت رکھئے ( ملفوظات جلد چہارم ،ص 264) قیام کی حالت میں حسنات دارین کی دُعا دارلامان قادیان سے بذریعہ پوسٹ کارڈ اطلاع ملی ہے کہ ہماری جماعت ہر نماز کی آخری رکعت میں بعد رکوع مندرجہ ذیل دُعا بکثرت پڑھے۔رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّ فِى الْآخِرَةِ حَسَنَةٌ وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرة : 202) ( ملفوظات جلد اوّل ، ص 6)