نماز عبادت کا مغز ہے — Page 233
233 ہے؟ حضرت نے فرمایا: جن لوگوں نے جلد بازی کے ساتھ بدظنی کر کے اس سلسلہ کو جو خدا تعالیٰ نے قائم کیا ہے، رد کر دیا ہے اور اس قدر نشانوں کی پرواہ نہیں کی اور اسلام پر جو مصائب ہیں اس سے لا پرواہ پڑے ہیں۔ان لوگوں نے تقویٰ سے کام نہیں لیا اور اللہ تعالیٰ اپنے پاک کلام میں فرماتا ہے۔إِنَّما يَتَقَبَّلُ الله مِنَ الْمُتَّقِينَ (المائده : 28) خدا صرف متقی لوگوں کی نماز قبول کرتا ہے۔اس واسطے کہا گیا ہے کہ ایسے آدمی کے پیچھے نماز نہ پڑھو جس کی نماز خود قبولیت کے درجہ تک پہنچنے والی نہیں 66 ( ملفوظات جلد اوّل ص 449) 17 مارچ 1908ء کو ایک صاحب علاقہ بلوچستان نے حضرت اقدس کی خدمت میں خط لکھا کہ آپ کا ایک مُرید نور محمد نام میرا دلی دوست ہے۔وہ بڑا نمازی ہے نیکو کار ہے سب اس کی عزت کرتے ہیں۔ہمہ صفت موصوف خلیق می شخص