نماز عبادت کا مغز ہے — Page 229
229 پیدا کر لیے ہیں کہ نمازیں جمع کی جائیں؟ پھر جب یہ امر سب خدا کی طرف سے ہیں تو پھر اعتراض کرنا ہی نری حماقت اور محبت ہے۔جو لوگ اس پیشگوئی پر اعتراض کرتے ہیں وہ مجھ پر نہیں وہ نبی کریم نے پر بلکہ خدا تعالی پر اعتراض کرتے ہیں۔اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ایک آدھ مرتبہ نماز جمع نہ ہوگی، بلکہ ایک اچھی میعاد تک نماز جمع ہوتی رہے گی، کیونکہ ایک آدھ مرتبہ جمع کرنے کا اتفاق تو دوسرے مسلمانوں کو بھی ہو جاتا ہے۔پس یہ خدا کا زبردست نشان ہے جو ہماری اور ہمارے رسول کریم ﷺ کی صداقت پر ایک زبردست گواہ صلى الله ہے۔نمازوں کو جمع کر کے پڑھنا ( ملفوظات جلد دوم ص 273 تا 275) خوب یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر دوا اور تدبیر پر بھروسہ کرنا حماقت ہے۔اپنی زندگی میں ایسی تبدیلی پیدا کرلو کہ معلوم ہو گویا نئی زندگی ہے۔استغفار کی کثرت کرو۔جن لوگوں کو کثرت اشغال دنیا کے باعث کم فرصتی ہے، ان کو سب سے زیادہ ڈرنا چاہیے۔ملازمت پیشہ لوگوں سے اکثر فرا ئض خداوندی فوت ہو جاتے ہیں اس لیے مجبوری کی حالت میں ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کی نمازوں کا جمع کر کے پڑھ لینا جائز