نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 208 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 208

208 مسنون ادعیہ کے علاوہ باقی دعائیں اپنی زبان میں پڑھو تا حضور قلب حاصل ہو پانچ وقت اپنی نمازوں میں دُعا کرو۔اپنی زبان میں بھی دُعا کرنی منع نہیں ہے۔نماز کا مزا نہیں آتا ہے جب تک حضور نہ ہو اور حضور قلب نہیں ہوتا ہے جب تک عاجزی نہ ہو۔عاجزی جب پیدا ہوتی ہے جو یہ سمجھ آجائے کہ کیا پڑھتا ہے اس لیے اپنی زبان میں اپنے مطالب پیش کرنے کے لیے جوش اور اضطراب پیدا ہو سکتا ہے مگر اس سے یہ ہر گز نہیں سمجھنا چاہیے کہ نماز کو اپنی زبان میں ہی پڑھو۔نہیں میرا یہ مطلب ہے کہ مسنون ادعیہ اور اذکار کے بعد اپنی زبان میں بھی دُعا کیا کرو۔ورنہ نماز کے ان الفاظ میں خدا نے ایک برکت رکھی ہوئی ہے۔نماز دُعا ہی کا نام ہے۔اس لیے اسمیں دُعا کرو کہ وہ تم کو دنیا اور آخرت کی آفتوں سے بچاوے اور خاتمہ بالخیر ہو۔اپنے بیوی بچوں کے لیے بھی دعا کرو۔نیک انسان بنو اور ہر قسم کی بدی سے بچتے رہو۔( ملفوظات جلد سوم ص 434 تا 435)