نماز عبادت کا مغز ہے — Page 193
193 کوئی شخص اللہ تعالیٰ کے حضور آیا ہے اور اُس نے سچی توبہ کے ساتھ رجوع کیا ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ اس پر اپنا فضل کیا ہے۔یہ کسی نے بالکل سچ کہا ہے۔عاشق که شد که یار بحالش نظر نه کرد اے خواجہ درد نیست وگرنه طبیب ہست خدا تعالیٰ تو چاہتا ہے کہ تم اُس کے حضور پاک دل لے کر آجاؤ۔صرف شرط اتنی ہے کہ اس کے مناسب حال اپنے آپ کو بناؤ۔اور وہ سچی تبدیلی جو خدا تعالیٰ کے حضور جانے کے قابل بنادیتی ہے اپنے اندر کر کے دکھاؤ۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ میں عجیب عجیب قدرتیں ہیں اور اسمیں لا انتہا فضل و برکات ہیں مگران کے دیکھنے اور پانے کے لیے محبت کی آنکھ پیدا کرو اگر سچی محبت ہو تو خدا تعالیٰ بہت دُعائیں سنتا ہے اور تائید میں کرتا ہے لیکن شرط یہی ہے کہ محبت اور اخلاص خدا تعالیٰ سے ہو۔( ملفوظات جلد اوّل، ص 234)