نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 189 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 189

189 کام اس حد تک نہ پہنچیں تو وہ اچھے نہیں کہلاتے اور نہ ان میں برکت ہوتی ہے۔۔( ملفوظات جلد سوم،ص 232،231) عاجزی عاجزی اختیار کرنی چاہیے۔عاجزی کا سیکھنا مشکل نہیں ہے اس کا سیکھنا ہی کیا ہے۔انسان تو خود ہی عاجز ہے اور وہ عاجزی کے لیے ہی پیدا کیا گیا ہے۔مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إلا ليعبدون (الذاريات : 57) تکبر وغیرہ سب بناوٹی چیزیں ہیں اگر وہ اس بناوٹ کو اُتار دے تو پھر اُس کی فطرت میں عاجزی ہی نظر آدیگی اگر تم لوگ چاہتے ہو کہ خیریت سے رہو اور تمہارے گھروں میں امن رہے تو مناسب ہے کہ دُعا ئیں بہت کرو اور اپنے گھروں کو دُعاؤں سے پُر کرو۔جس گھر میں ہمیشہ دعا ہوتی ہے خدا تعالیٰ اسے برباد نہیں کیا کرتا۔لیکن جوئستی میں زندگی بسر کرتا ہے اُسے آخرفرشتے بیدار کرتے ہیں۔اگر تم ہر وقت اللہ تعالی کو یاد رکھو گے تو یقین رکھو کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ بہت پکا ہے۔وہ کبھی تم سے ایسا سلوک نہ کرے گا جیسا کہ فاسق فاجر سے کرتا ہے۔خدا تعالیٰ کو کوئی ضرورت نہیں کہ تم کو عذاب دیوے بشرطیکہ تم ایمان لاؤ اور شکر