نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 186 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 186

186 ہیں رَبِّ الْعَلَمِین سب کو پیدا کرنے والا اور پالنے والا الرحمن جو بلاعمل اور بن مانگے دینے والا ہے۔الرَّحِیم پھر عمل پر بھی بدلہ دیتا ہے۔اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی دیتا ہے۔ملك يوم الدين ہر بدلہ اُسی کے ہاتھ میں ہے۔نیکی بدی سب کچھ اللہ تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں ہے۔پورا اور کامل موحد تب ہی ہوتا ہے، جب اللہ تعالیٰ کو ملكِ يوم الدين تسلیم کرتا ہے دیکھو حکام کے سامنے جا کر اُن کو سب کچھ تسلیم کر لینا یہ گناہ ہے اور اس سے شرک لازم آتا ہے۔اس لحاظ سے کہ اللہ تعالیٰ نے اُن کو حاکم بنایا ہے۔اُن کی اطاعت ضروری ہے مگر اُن کو خدا ہرگز نہ بناؤ۔انسان کا حق انسان کو اور خدا تعالیٰ کا حق خدا تعالیٰ کو دو۔پھر یہ کہو اياك نعبد وإياكَ نَسْتَعِين ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں۔اهْدِنَا الصراط الْمُسْتَقِیم ہم کو سیدھی راہ دکھا۔یعنی ان لوگوں کی راہ جن پر تو نے انعام کیسے اور وہ نبیوں۔صدیقوں۔شہیدوں اور صالحین کا گروہ ہے۔اس دُعا میں ان تمام گروہوں کے فضل اور انعام کو مانگا گیا ہے۔ان لوگوں کی راہ سے بچا، جن پر تیرا غضب ہوا اور جو گمراہ ہوئے۔غرض یہ مختصر طور پر سورۃ فاتحہ کا ترجمہ ہے۔اسی طرح پر سمجھ سمجھ کہ ساری نماز کا ترجمہ پڑھ لو۔اور پھر