نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 155 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 155

155 جاتے ہیں اور موت کیلئے طبیعت پر زور دے کر سوچنے کی حاجت ہی نہیں رہی۔یہ حالتیں قبض و بسط کی اس شخص کو پیدا ہوتی ہیں جس کو موت یاد نہیں ہوتی کیونکہ تجربہ سے دیکھا گیا ہے کہ بعض دفعہ انسان قبض کی حالت میں ہوتا ہے اور ایک ناگہانی حادثہ پیش آجانے سے وہ حالت قبض معا دور ہو جاتی ہے جیسے کوئی زلزلہ آجاوے یا موت کا حادثہ ہو جاوے تو ساتھ ہی اس کا انشراح ہو جاتا ہے اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ قبض اصل میں ایک عارضی شئے ہے جو کہ موت کو بہت یاد کرنے اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ سچا پیوست ہو جانے سے دور ہو جاتی ہے اور پھر بسط کی حالت دائمی ہو جاتی ہے۔عارفوں کو قبض کی حالت بہت کم ہوتی ہے۔نادان انسان سمجھتا ہے کہ دنیا بہت دیر رہنے کی جگہ ہے میں پھر نیکی کرلوں گا۔اس واسطے غلطی کرتا ہے اور عارف سمجھتا ہے کہ آج کا دن جو ہے یہ غنیمت ہے خدا معلوم کل زندگی ہے ( ملفوظات جلد سوم،ص 194،193) کہ نہیں۔معرفت الہی سے نماز میں ذوق پیدا ہوتا ہے عرب صاحب نے عرض کیا کہ میں نماز پڑھتا ہوں مگر