نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 133 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 133

133 ہی دامن کو پنجہ مارتے ہیں، جو اس استغاثہ میں لگ جاتے ہیں اور تھکتے ہی نہیں وہ ایک قوت اور طاقت پاتے ہیں جس سے شیطان ہلاک ہو جاتا ہے مگر اس قوت کے حصول اور استغاثہ کے پیش کرنے کے واسطے ایک صدق اور سوز کی ضرورت ہے اور یہ چور کے تصور سے پیدا ہوگا جو ساتھ لگا ہوا ہے۔وہ گویا ننگا کرنا چاہتا ہے اور آدم والا ابتلاء لانا چاہتا ہے۔اس تصور سے رُوح چلا کر بول اُٹھے گی إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِين (الحلم 17 فروری 1901 ءص2) نمازوں میں إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِین کا تکرار بہت كرو إِيَّاكَ نَسْتَعِين خدا کے فضل اور گم شدہ متاع کو واپس لاتا ہے۔(الحکم 10 نومبر 1902 ء ص 12) ( تفسیر سورۃ فاتحہ، ص 209 تا 210) نماز میں لذت حاصل کرنے کیلئے کثرت نماز، دُعا کی ضرورت ہے۔سوال: کبھی نماز میں لذت آتی ہے اور کبھی وہ لذت جاتی رہتی ہے اس کا کیا علاج ہے؟ جواب: ہمت نہیں ہارنی چاہیے بلکہ اس لذت کے کھوئے جانے کو محسوس کرنے اور پھر اس کو حاصل کرنے کی سعی کرنی چاہیے