نماز عبادت کا مغز ہے — Page 108
108 تضرع اور خشوع میں حقیقت کی روح نہیں تو وہ ٹیں ٹیں سے کم کسی اچھی سے م نہیں ہے۔نماز بہترین معلم ہے ( ملفوظات جلد اوّل ،ص 106 تا 107) جب تک انسان کامل توحید پر کار بند نہیں ہوتا، اس میں اسلام کی محبت اور عظمت قائم نہیں ہوتی اور پھر میں اصل ذکر کی طرف رجوع کر کے کہتا ہوں کہ نماز کی لذت اور سُرور اسے حاصل نہیں ہوسکتا۔مدار اسی بات پر ہے کہ جب تک کمرے ارادے، ناپاک اور گندے منصوبے بھسم نہ ہوں۔انانیت اور شیخی دور ہو کر نیستی اور فروتنی نہ آئے ، خدا کا سچا بندہ نہیں کہلا سکتا اور عبودیت کا ملہ کے سکھانے کیلئے بہترین معلم اور افضل ترین ذریعہ نماز ہی ہے۔میں پھر تمہیں بتلاتا ہوں کہ اگر خدا تعالیٰ سے سچا تعلق حقیقی ارتباط قائم کرنا چاہتے ہو تو نماز پر کار بند ہو جاؤ اور ایسے کاربند ہو کہ تمہارا جسم نہ تمہاری زبان بلکہ تمہاری روح کے ارادے اور جذبے سب کے سب ہمہ تن نماز ہو جائیں۔لملفوظات جلد اوّل، ص 108)