نماز عبادت کا مغز ہے — Page 109
109 خدا تعالیٰ کے ساتھ وفاداری کا تعلق قائم کرو خدا تعالیٰ فرماتا ہے فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُون ٥ وہ لوگ جو نمازوں کی حقیقت سے ہی بے خبر ہوتے ہیں ان کی نمازیں نری ٹکریں ہوتی ہیں۔ایسے لوگ ایک سجدہ اگر خدا کو کرتے تو دوسرا دنیا کو کرتے ہیں۔جب تک انسان خدا کیلئے تکالیف اور مصائب کو برداشت نہیں کرتا تب تک مقبول حضرت احدیت نہیں ہوتا۔دیکھو دنیا میں بھی اس کا نمونہ پایا جاتا ہے۔اگر ایک غلام اپنے آقا کا ہر ایک تکلیف اور مصیبت میں اور ہر ایک خطرناک میدان میں ساتھ دیتا رہے تو وہ غلام غلام نہیں رہتا بلکہ دوست بن جاتا ہے یہی خدا کا حال ہے اگر انسان اس کا دامن نہ چھوڑے اور اسی کے آستانہ پر گرا رہے اور استقلال کے ساتھ وفاداری کرتا رہے تو پھر خدا بھی ایسے کا ساتھ نہیں چھوڑتا اور اُس کے ساتھ دوست والا معاملہ کرتا ہے۔( الحکم جلد 11 نمبر 36 مورخہ 10 اکتوبر 1907،ص 11-14) ( تفسير سورة البقرة ،ص 47)