نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 54 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 54

54 نماز کے اوقات روحانی حالتوں کی ایک عکسی تصویر ہے اور یہ بھی یاد رکھو کہ یہ جو پانچ وقت نماز کے لیے مقرر ہیں یہ کوئی تحکم اور جبر کے طور پر نہیں بلکہ اگر غور کرو تو یہ دراصل روحانی حالتوں کی ایک عکسی تصویر ہے جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا کہ ! أَقَمِ الصَّلوةَ لِدُلُوكِ الشَّمس (بنی اسرائیل : 79) یعنی قائم کرو نماز کو دلوک الشمس سے۔اب دیکھو کہ اللہ تعالی نے یہاں قیام الصلوۃ کو ڈلوک شمس سے لیا ہے۔ڈٹوک کے معنوں میں گو اختلاف ہے، لیکن دو پہر کے ڈھلنے کے وقت کا نام ڈلوک ہے۔اب ڈلوک سے لیکر پانچ نمازیں رکھ دیں۔اسمیں حکمت اور سر کیا ہے؟ قانون قدرت دکھاتا ہے کہ روحانی تذلیل اور انکسار کے مراتب بھی ڈلوک ہی سے شروع ہوتے ہیں۔اور پانچ ہی حالتیں آتی ہیں پس یہ طبعی نماز بھی اُسوقت سے شروع ہوتی ہے جب حُزن اور ہتم وعم آثار شروع ہوتے ہیں۔اُسوقت جبکہ انسان پر کوئی آفت یا مصیبت آتی ہے تو کس قدر تذلل اور انکساری کرتا ہے۔اب اسوقت اگر زلزلہ آوے ، تو تم سمجھ سکتے ہو کہ طبیعت میں کیسی