نماز عبادت کا مغز ہے — Page 53
53 مقرر ہے اور خدا نے تمہارے فطرتی تغیرات میں پانچ حالتیں دیکھ کر پانچ نمازیں تمہارے لیے مقرر کیں۔اس سے تم سمجھ سکتے ہو کہ یہ نمازیں خاص تمہارے نفس کے فائدہ کے لیے ہیں۔پس اگر تم چاہتے ہو کہ ان بلاؤں سے بچے رہو تو پنجگانہ نمازوں کو ترک نہ کرو کہ وہ تمہارے اندرونی اور روحانی تغیرات کا ظل ہیں۔نماز میں آنیوالی بلاؤں کا علاج ہے۔تم نہیں جانتے کہ نیا دن چڑھنے والا کس قسم کے قضاء و قدر تمہارے لیے لائے گا پس قبل اس کے جو دن چڑھے تم اپنے مولا کی جناب میں تضرع کرو کہ تمہارے لیے خیر و برکت کا دن چڑھے۔اے امیرو اور بادشا ہو !۔۔۔۔اور دولتمند و آپ لوگوں میں ایسے لوگ بہت کم ہیں جو خدا سے ڈرتے اور اُس کی تمام راہوں میں راستباز ہیں ، اکثر ایسے ہیں کہ دنیا کے ملک اور دنیا کے املاک سے دل لگاتے ہیں اور پھر اسی میں عمر بسر کر لیتے ہیں اور موت کو یاد نہیں رکھتے ، ہر ایک امیر جو نماز نہیں پڑھتا اور خدا سے لا پروہ ہے اُس کے تمام نوکروں چاکروں کا گناہ اسکی گردن پر ہے۔کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد 19 ص69-70) ( تفسیر سورۃ بنی اسرائیل ، ص 238-239)