نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 239 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 239

239 مصدق کے پیچھے نماز خاں عجب خانصاحب تحصیلدار نے حضرت اقدس سے استفسار کیا کہ اگر کسی مقام کے لوگ اجنبی ہوں اور ہمیں علم نہ ہو کہ وہ احمدی جماعت میں ہیں یا نہیں تو ان کے پیچھے نماز پڑھی جاوے کہ نہ؟ فرمایا: ” نا واقف امام سے پوچھ لو۔اگر وہ مصدق ہو تو نماز اس کے پیچھے پڑھی جاوے ورنہ نہیں۔اللہ تعالیٰ ایک الگ جماعت بنانا چاہتا ہے اس لیے اُس کے منشاء کی کیوں مخالفت کی جاوے جن لوگوں سے وہ جُدا کرنا چاہتا ہے بار بار اُن میں گھنا ہی تو اس کے منشاء کے مخالف ہے“ ( ملفوظات جلد سوم ، 41 تا 42 ) الحکم کی اس ڈائری میں خاں عجب خانصاحب کا استفسار اور حضرت اقدس کا جواب یوں درج ہے:۔”جناب خان عجب خانصاحب آف زیدہ کے استفسار پر کہ بعض اوقات ایسے لوگوں سے ملنے کا اتفاق ہوتا ہے جو اس سلسلہ سے اجنبی اور نا واقف ہوتے ہیں اُن کے پیچھے نماز پڑھ لیا کریں یا