نماز عبادت کا مغز ہے — Page 238
238 غیروں کی مساجد میں نماز ایک شخص نے بعد نماز مغرب بیعت کی اور عرض کیا کہ الحکم میں لکھا ہوا دیکھا ہے کہ غیر از جماعت کے پیچھے نماز نہ ھو۔فرمایا: ٹھیک ہے اگر مسجد غیروں کی ہے تو گھر میں اکیلے پڑھ لو۔کوئی حرج نہیں اور تھوڑی سی صبر کی بات ہے۔قریب ہے کہ اللہ تعالی ان کی مسجدیں برباد کر کے ہمارے حوالہ کر دیگا۔آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں بھی کچھ عرصہ صبر کرنا پڑا تھا۔مخالف سے حسن معاشرت ( ملفوظات جلد دوم، ص548) ہاں میں نماز سے منع کرتا ہوں کہ ان کے پیچھے نہ پڑھو۔اس کے سوائے دنیاوی معاملات میں بیشک شریک ہو۔احسان کرو۔مروّت کرو اور ان کو قرض دو اور اُن سے قرض لو اگر ضرورت پڑے تو صبر سے کام لو شائد کہ اس سے سمجھ بھی جاویں۔( ملفوظات جلد سوم، ص 235)