نماز عبادت کا مغز ہے — Page 168
168 کو بھی جو اس سے ملحق ہے۔کچھ حرکت پیدا ہوگی۔لیکن صرف جسمانی قیام اور رکوع اور محمود میں کچھ فائدہ نہیں ہے۔جب تک کہ اس کے ساتھ یہ کوشش شامل نہ ہو۔کہ روح بھی اپنے طور سے قیام اور رکوع اور سجود سے کچھ حصہ لے۔اور یہ حصہ لینا معرفت پر موقوف ہے۔اور معرفت فضل پر موقوف۔خدا کی محبت کی یاد کا دوسرا نام نماز ہے ( سورة البقرة ، 57,56) پہلے پانچ درجات کے بعد جن کا سورۃ المومنون کے شروع میں ذکر ہے (ناقل) چھٹا درجہ وجود روحانی کا وہ ہے جس کو خدا تعالیٰ اس آیت کریمہ میں ذکر فرمایا ہے۔وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَواتِهِمْ يُحَافِظُونَ یعنی چھٹے درجہ کے مومن جو پانچویں درجہ سے بڑھ گئے ہیں وہ ہیں جو اپنی نمازوں پر محافظ اور نگہبان ہیں یعنی وہ کسی دوسرے کی تذکیر اور یاد دہانی کے محتاج نہیں رہے بلکہ کچھ ایسا تعلق ان کو خدا سے پیدا ہو گیا ہے اور خدا کی یاد کچھ اس قسم کی محبوب طبع اور مدار آرام اور مدار زندگی ان کیلئے ہوگئی ہے کہ وہ ہر وقت اس کی نگہبانی میں لگے رہتے ہیں اور ہر دم ان کا یاد الہی