نماز عبادت کا مغز ہے

by Other Authors

Page 143 of 274

نماز عبادت کا مغز ہے — Page 143

143 کرے اور سچے دل سے اس کے آستانہ پر گرے تو پھر کیا مجال ہے کہ شیطان وساوس ڈال سکے۔شیطان انسان کا پورا دشمن ہے۔قرآن شریف میں اس کا نام عدو رکھا گیا ہے۔اس نے اول تمہارے باپ کو نکالا پھر وہ اس پر خوش نہیں۔اب اس کا یہ ارادہ ہے کہ تم سب کو دوزخ میں ڈال دے۔یہ دوسرا حملہ پہلے سے بھی زیادہ سخت ہے۔وہ ابتداء سے بدی کرتا چلا آیا ہے۔وہ چاہتا ہے کہ تم پر غالب آوے لیکن جب تک کہ تم ہر بات میں خدا تعالیٰ کو مقدم رکھو گے وہ ہرگز تم پر غالب نہ آسکے گا۔جب انسان خدا کی راہ میں دُکھ اُٹھاتا ہے اور شیطان سے مغلوب نہیں ہوتا تب اس کو ایک نور ملتا ہے۔( ملفوظات جلد پیجم ، ص 419 تا 420) ایک شخص نے سوال کیا کہ مجھے نماز میں وساوس اور ادھر اُدھر کے خیالات بہت پیدا ہوتے ہیں۔فرمایا: اس کی اصل جڑ امن اور غفلت ہے۔جب انسان خدا تعالیٰ کے عذاب سے غافل ہو کر امن میں ہوجاتا ہے تب وساوس ہوتے ہیں۔دیکھو زلزلے کے وقت اور کشتی میں بیٹھ کر جب کشتی خوفناک مقام پر پہنچتی ہے سب اللہ اللہ کرتے ہیں اور کسی کے دل میں وساوس پیدا نہیں ہوتے۔(ملفوظات جلد چہارم، ص284)