نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 65 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 65

65 انَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ۔( صحیح بخاری کتاب الاذان ) اے اس کا مل دعا اور قائم رہنے والی عبادت کے خدا محمد (عربی) صلی اللہ علیہ وسلم کو کا میاب ذریعہ اعلیٰ فضیلت اور بلند درجہ عطا فرما اور تو نے جس مقام محمود کا ان سے وعدہ کیا ہے اس پر آپ کو مبعوث فرما اور قیامت کے دن ہمیں اپنی شفاعت ( والے گروہ ) میں بنا ( داخل کر یقینا تو اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا۔(۲) حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: ترجمہ : جس نے مؤذن کی اذان سنتے ہوئے یہ دعا پڑھی کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ تنہا ہے یعنی ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اور یہ کہ محمد اس کے بندے اور رسول ہیں۔میں اللہ سے بطور رب اور محمد سے بطور رسول اور اسلام سے بطور دین راضی ہوں تو اس کے تمام گناہ بخش دئے جاتے ہیں۔(مسلم کتاب الصلوة ) (۳) حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ علی نے مجھے تعلیم دی کہ میں مغرب کی اذان کے وقت یہ دعا پڑھوں اے اللہ یہ تیری رات کی آمد اور تیرے دن کی واپسی کا وقت ہے اور یہ تجھے پکارنے والوں کی آواز میں ہیں۔پس تو میری مغفرت فرما۔( سنن ابی داؤ د کتاب الصلوة ما يقول عند اذان المغرب)