نماز اور اس کے آداب — Page 61
61 الحَمدُ لله ۳۳ مرتبه تمام تعریفیں ( خوبیاں ) اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں۔الله اكبر ۳۴ مرتبه اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے۔لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ۔لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی شریک ہے۔تمام بادشاہت اور تمام تعریف ( خوبی ) اسی کے لیے ہے اور ہر چیز پر وہ قادر ہے۔نوٹ :۔جو شخص معذور / بیمار ہو اور کھڑا ہو کر نماز نہ پڑھ سکتا ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھے، اگر بیٹھ کر بھی نماز نہ پڑھ سکتا ہو تو لیٹ کر پڑھے۔اور رکوع اور سجدہ نہ کرسکتا ہو تو اشارہ سے رکوع اور سجدہ کر سکتا ہے جب تک ایک مسلمان ذی ہوش و حواس ہے نماز اس پر فرض ہے۔جس کا چھوڑ نا باعث گناہ ہے۔اذان اذان کے لفظی معنے ”اعلان عام“ کے ہیں۔نماز با جماعت کی تیاری کے لیے متوجہ