نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 31 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 31

31 ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔ان لوگوں کے راستے پر جن پر تو نے انعام کیا ہے۔جن پر نہ تو ( بعد میں تیرا) غضب نازل ہوا (ہے) 66 اور نہ وہ (بعد میں ) گمراہ ( ہو گئے ) ہیں۔“ ( تفسیر صغیر صفحه ۴) سورۃ فاتحہ امام کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد امام اور مقتدی ستر أ ( خاموشی سے ) یا جھراً (بلند آواز سے) آمین کہیں۔سورۃ فاتحہ کے ساتھ قرآن کریم کی کوئی سورۃ یا کم از کم سورۃ کا اتنا حصہ جو تین چھوٹی آیات پر مشتمل ہو پڑھا جائے۔جیسا کہ سورۃ کوثر ہے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ۔فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُه إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ۔ترجمہ: (میں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے (پڑھتا ) ہوں۔(اے نبی ! ) یقینا ہم نے تجھے کوثر عطا کیا ہے۔سوتو (اس کے شکریہ میں) اپنے رب کی ( کثرت سے ) عبادت کر اور اسی کی خاطر قربانیاں کر اور یقین رکھ کہ تیرا مخالف ہی نرینہ اولاد سے محروم ثابت ہوگا۔“