نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 28 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 28

28 وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَّمَا أَنَامِنَ الْمُشْرِكِيْنَ یا اِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ مسلم کتاب الصلوۃ باب صلاة النبي صلى الله عليه وسلم ودعائه بالليل) طریق نماز جو شخص نماز پڑھنے لگے وہ قبلہ رو کھڑا ہو جائے۔دل میں نیت کرے اس کے بعد دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھائے اور ساتھ ہی اللہ اکبر اللہ سب سے بڑا ہے ) کہے۔اس تکبیر کو تکبیر تحریمہ کہتے ہیں۔پھر اپنے ہاتھ سینہ کے نچلے حصہ کے قریب اس طرح باند ھے کہ دایاں ہاتھ اوپر اور بایاں ہاتھ نیچے ہو۔اس طرح کھڑے ہونے کو قیام کہتے ہیں اس کے بعد ثناء پڑھے جو یہ ہے: