نماز اور اس کے آداب — Page 67
67 اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔لا إله إلا الله اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔نوٹ :۔فرض نمازوں کے سوا کسی اور باجماعت نماز میں اقامت نہیں کہی جاتی۔نمازیں جمع کرنا بیماری ،سفر، بارش ،طوفان بادوباراں ،سخت کیچڑ ، سخت اندھیرا یا ایسی وجہ جس سے مسجد میں بار بار آنے میں دقت کا سامنا ہو۔اسی طرح کسی اہم دینی اجتماع ، کام کی صورت میں ظہر وعصر اور مغرب وعشاء کی نمازوں کو جمع کیا جاسکتا ہے۔باجماعت بھی اور اکیلے بھی۔نمازیں جمع کرنی ہوں تو ایک اذان ہی دی جاتی ہے۔البتہ اقامت ہر ایک نماز کے لیے الگ الگ کہنی ہوگی۔نمازیں جمع کرنے کی صورت میں فرضوں سے پہلی سنتیں بھی اور بعد کی سنتیں بھی معاف ہو جاتی ہیں۔( فقه احمد یہ صفحہ ۱۸۷، عبادات ) نماز تراویح نماز تراویح دراصل تہجد کی ہی نماز ہے۔رمضان المبارک میں اس کے فائدہ کو عام کرنے کے لئے لوگوں کی سہولت کے لئے اسے رات کے پہلے حصہ میں یعنی عشاء کی نماز کے بعد ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے یہ اجازت حضرت عمر خلیفۃ الرسول الثانی نے