نماز اور اس کے آداب — Page 68
68 دی تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔تاہم یہ نماز رات کے آخری حصہ میں ادا کی جانی زیادہ افضل ہے۔طریق نماز تراویح تراویح کی نماز کی آٹھ رکعت ہیں جو کہ دو ، دو کر کے پڑھی جاتی ہیں۔اور ان میں قرآن کریم سنایا ( پڑھا جاتا ہے۔نماز تراویح کے بعد تین وتر پڑھے جاتے ہیں۔نماز جنازه نماز جنازہ فرض کفایہ ہے۔یعنی جب کوئی مسلمان فوت ہو جائے اور کچھ مسلمان اس کا جنازہ پڑھ لیں تو سب کی طرف سے فرض ادا ہونا سمجھ لیا جاتا ہے اور اگر کوئی مسلمان بھی جنازہ نہ پڑھے تو سب مسلمان گنہگار ہو جاتے ہیں۔اس نماز کے چار حصے ہوتے ہیں۔حاضر لوگ امام کے پیچھے صف بندی کریں اور یہ نفیس تعداد میں طاق بنائی جاتی ہیں۔امام آگے درمیان میں کھڑا ہو۔میت ( مرد عورت ) امام کے سامنے رکھی جاتی ہے۔امام قبلہ رو کھڑے ہو کر بلند آواز سے تکبیر تحریمہ کہتا ہے۔مقتدی بھی آہستہ آواز میں تکبیر کہیں۔اس کے بعد ثناء اور سورۃ فاتحہ آہستہ آواز میں پڑھی جائے۔پھر امام بغیر ہاتھ اٹھائے بلند آواز سے دوسری تکبیر کہے اور مقتدی بھی آہستہ آواز سے کہیں۔پھر درود شریف جونماز میں پڑھتے ہیں پڑھا جائے۔پھر تیسری تکبیر کہی جائے اور میت کے لیے مسنون دعا کی جائے۔جو کہ درج ذیل ہے۔