نماز اور اس کے آداب — Page 51
51 ہونے کے بعد نما ز سنت یا نفل مکمل کی جائے۔۔دوران نماز اگر امام بھول جائے تو اسے توجہ دلانے کے لیے مقتدی اگر مرد ہو تو سبحان اللہ کہے اگر عورت ہو تو تالی بجائے۔مدارج نماز حضرت خلیفہ لمسیح الثانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :۔ا۔یہ بات یا در کھنی چاہئے کہ نماز کی پابندی کئی رنگ کی ہوتی ہے۔سب سے پہلا درجہ جس سے اتر کر اور کوئی درجہ نہیں یہ ہے کہ انسان بالالتزام پانچوں وقت کی نمازیں پڑھے۔جو مسلمان پانچ وقت کی نمازیں پڑھتا ہے اور اس میں کبھی ناغہ نہیں کرتا وہ ایمان کا سب سے چھوٹا درجہ حاصل کرتا ہے۔۲۔دوسرا درجہ نماز کا یہ ہے کہ پانچوں نمازیں وقت پر ادا کی جائیں جب کوئی مسلمان پانچوں نمازیں وقت پر ادا کرتا ہے تو وہ ایمان کی دوسری سیڑھی پر قدم رکھتا ہے۔۔تیسرا درجہ یہ ہے کہ نماز با جماعت ادا کی جائے۔باجماعت نماز کی ادائیگی سے انسان ایمان کی تیسری سیڑھی پر چڑھ جاتا ہے۔چوتھا درجہ یہ ہے کہ انسان نماز کے مطالب کو سمجھ کر ادا کرے۔جو شخص ترجمہ نہیں جانتا وہ ترجمہ سیکھ کر نماز پڑھے اور جو ترجمہ جانتا ہو وہ ٹھہر ٹھہر کر نماز کو ادا کرے۔یہاں تک کہ وہ سمجھ لے کہ ۴۔